سیدہ بشریٰ اور عامر لیاقت کی راہیں جدا، سابقہ اہلیہ نے ایسا کام کردیا کہ پی ٹی آئی رہنما کو زور دار جھٹکا لگ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور و معروف ٹی وی میزبان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے نام کے ساتھ ‘عامر’ ہٹا کر ‘اقبال’ لکھ لیا۔ اس سے قبل ٹوئٹر پر سیدہ بشریٰ کا نام ‘سیدہ بشریٰ عامر’ تھا تاہم

اب یہ تبدیل ہوکر ‘سیدہ بشریٰ اقبال’ ہوگیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد اُن کی پہلی اہلیہ اور بچوں کے درمیان نااتفاقیاں بھی دیکھی گئی تھیں۔ اُن کی بیٹی دعا عامر والد پر کئی مرتبہ طنزیہ ٹویٹس داغ چکی ہیں جبکہ عامر لیاقت نے جب دوسری شادی کی تھی تو اُن کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسے پیغامات شیئر کئے تھے جس سے اُن کی مایوسی کا اظہار واضح تھا۔ یہ سب تو ایک طرف لیکن سیدہ بشریٰ نے اپنے نام سے ‘عامر’ کیوں ہٹایا تاحال واضح نہیں ہو سکا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر کریش کر گئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس پر ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے چلا گیا۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی کاروباری دن کے آغاز پر ہی 1651 پوائنٹس کی کمی ہوئی ا، 16سو پوائنٹس کی کمی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ 45 منٹ کے لیے روک دی گئی۔کاروباری دن کے اختتام پر 2375 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ 33684 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ 100 انڈیکس میں 6.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی دوسری جانب بھارتی سٹاک مارکیٹ سینسیکس بھی کریش کرگئی ۔ بھارتی سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 2714 پوائنٹس کی کمی ہوئی جو7.94فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔ بھارتی سٹاک مارکیٹ انڈیکس 2714 پوانٹس کمی کے ساتھ 31390 پر آگیا۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی معاشی صورتحال مخدوش ہے، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس کریش ہورہی ہیں۔ آج یورپین اور ایشیائی مارکیٹس میں شدید مندی رہی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل، کاٹن اور کوئلے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی.

Sharing is caring!

Comments are closed.