اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسے رہے گا؟محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطو ب رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخواہ، بالائی اور وسطی پنجاب, شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان،

اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطا بق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات ،خوشاب، سرگودھا، سیالکوٹ، قصور ، منڈی بہائوالدین، جھنگ، فیصل ّآباد ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم اس دوران ملتان، لیہ، بھکر، ،بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور ،ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔محکمہ کیمطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکے روز صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم38ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ40ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات ،خوشاب، سرگودھا، سیالکوٹ، قصور ، منڈی بہائوالدین، جھنگ، فیصل ّآباد ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم اس دوران ملتان، لیہ، بھکر، ،بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور ،ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.