مگر یہ لڑکی کون ہے ؟ جانیے

ممبئی (ویب ڈیسک)سشانت سنگھ راجپوت کے موت کو زندگی پر ترجیح دینے کے بعد سوشل میڈیا پر نیپوٹزم کی بحث جاری ہے۔ یہ بحث تب اور تیز ہوگئی جب سونو نگم نے ایک بیان دیا اور کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد میوزک انڈسٹری سے بھی ایسی خبریں آسکتی ہیں۔

اس کے بعد جب انہوں نے ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کا نام لے کر کہا کہ اگر انہوں نے ان سے پنگا لیا تو مرینہ کور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے۔ سونو نگم کے اس ویڈیو کے بعد اب مرینہ نے ایک ٹویٹ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔مرینہ کور نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا کہ جب آپ کی زندگی میں کچھ ان چاہے واقعات پیش آتے ہیں تو اس وقت آپ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ برے واقعات آپ کی زندگی کو کتنا متاثر کرتے ہیں کبھی کبھی ہم ہار جاتے ہیں اور پھر ہم اسے اپنی زندگی کے ساتھ ختم کر لیتے ہیں۔ میں بہت اداس محسوس کر رہی ہوں۔مرینہ کنور کا یہ ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔ مرینہ کی اس پوسٹ پر مداح انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ صارفین نے انہیں یہ بھی سمجھایا کہ ڈپریشن کسی پریشانی کا حل نہیں ہے۔ ایسے وقت میں لوگوں سے بات کرکے اپنے خیالات کو بتانا رکھنا ضروری ہے۔ وہیں کچھ صارفین تو ایسے بھی ہیں جو سونو نگم اور مرینہ سے کہہ رہے ہیں کہ اس وقت وہ اکیلے نہیں ہیں وہ بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سونو نگم نے اپنی ویڈیو میں مرینہ کا نام لیتے ہوئے بھوشن کمار کو وارننگ دیتے ہوئےکہا تھا کہ مرینہ کنور یاد ہے نہ، مرینہ کنور؟ وہ کیوں بولی اور کیوں بیک آؤٹ ہوئی؟ یہ مجھے نہیں پتہ میڈیا کو معلوم ہے۔ مافیا اس طرح فنکشن کرتا ہے، اس کا ویڈیو میرے پاس پڑا ہے۔ اب اگر تو نے میرے سے پنگا لیا تو اس کا ویڈیو میں اپنے یوٹیوب چینل پر ڈالوں گا اور بہت دھوم دھام سے ڈالوں گا میرے منہ مت لگنا بس اب۔

Sharing is caring!

Comments are closed.