ماضی کی مشہوروخوبصورت بالی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کے حوالے سے یہ انکشاف آپ کو حیران کردے گا

ممبئی (ویب ڈیسک) کچھ ہفتے قبل بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے ایفیڈرین کیس میں معروف اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی بے باک اداکارہ ممتا کلکرنی کے خلاف 2016 میں درج ہونے والے ایفیڈرین کیس میں اداکارہ اور

ان کے شوہر پر 2 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کی ایفی ڈرین کینیا بھجوانے کا الزام تھا۔ عدالت نے اداکارہ اور ان کے شوہر وکرم گوسوامی کو مفرور قرار دیتے ہوئے جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا۔خصوصی عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اداکارہ کے3 فلیٹس ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جن کی مالیت 20 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔ قبل ازیں پولیس نے اس کیس میں رقم کی منتقلی سے متعلق ممتا کلکرنی کے بینک ٹرانزیکشن اور بینک کے درمیان ہونے والی ای میل گفتگو کا ریکارڈ بھی پیش کیا تھا۔ اس کیس میں اداکارہ اور ان کے شوہر کے علاوہ 14 دیگر ملزمان نامزد تھے۔46 سالہ ممتا کلکرنی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس الزام کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ ممتا کلکرنی نے کبھی تم کبھی ہم، چھپا رستم، کرانتی ویر اور کرن ارجن جیسی کامیاب فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کیا تاہم یہ بری لت پڑنے کے باعث 1992 کے بعد سے کسی فلم میں نظر نہیں آئیں۔ ممتا کلکرنی کی شادی 2013 میں وکرم گوسوامی سے ہوئی۔ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ نیروبی میں قیام پذیر ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.