آپ کے کچن میں موجود ایک ایسی جادوئی چیز جس میں زہر تک کا علاج موجود ہے

آپ کے باورچی خانے میں رکھا ایک مصالحہ دنیا کی بہترین دوا ہے جسے ہلدی کہتے ہیں کیونکہ اس میں موجود جادوئی اجزا سینے کی جلن سے لے کر زہرخورانی (فوڈ پوائزننگ) تک کا علاج ہیں۔ ہلدی میں موجود بعض اجزا کئی طرح کے کینسر کو قبل از وقت روک سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ہلدی کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے

چوہوں پر تجربات کیے اور انہیں معمول سے زیادہ ہلدی کھلائی۔ امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی میں موجود ایک عنصر ’’سرکیومن‘‘ چوہیا میں بریسٹ کینسر پھیلنے میں اہم رکاوٹ ثابت ہوا ہے۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دماغ میں الزائیمر کی وجہ بننے والے اجزا کو بھی ہلدی ختم کرنے میں جادوئی کردار ادا کرتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کھانے میں ہلدی کی زیادہ مقدار پر زور دے رہے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن میں ایک اور دلچسپ تجربہ کیا گیا جس میں دیکھا گیا کہ آیا ہلدی ہمارے جین کو تبدیل کرسکتی ہے یا نہیں؟ ہم جانتے ہیں کہ جینیاتی تبدیلیاں بہت سارے امراض کی وجہ بنتی ہیں۔‎مزید پڑھئیے :: ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دھیمی آنچ میں پکا کھانا کھانے سے بھولنے کی بیماری ’’الزائمر‘‘سے بچا جاسکتا ہے۔الزائمر سے متعلق جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے اکاہن اسکول آف میڈیسن سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین ویجنگ سائی اور جیمی اریبیری کی جانب سے تحقیق کی گئی، اپنی تحقیق کے دوران انہوں نے 549 قسموں کے کھانوں کو مختلف طریقوں سے پکایا۔ پکے ہوئے کھانے کے تجزیے سے پتہ چلا کہ تیز آنچ میں زیادہ دیر پکائے ہوئے کھانے میں گلوکوز اور پروٹینز پر مشتمل ’’ایڈوانس گلائیکیشناینڈ پروڈکٹس‘‘ نامی پیچیدہ مرکب تشکیل پاتا ہے جسے سائنسی زبان میں ’’اے جی ای ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانی جسم ’’اے جی ای‘‘ کی زیادہ مقدار کئی مہلک بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔ جس میں سے ایک ’’الزائمر‘‘ بھی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا انسان کا دماغ براہ راست اثر انداز ہوتا ہے، اس بیماری میں مبتلا انسان ابتدا میں معمولی معمولی باتیں اور حالیہ واقعات بھولتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ اپنی یادداشت ہی کھو بیٹھتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *