تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ،۔۔۔حکومتیوزیر شفقت محمود نے ایک اور اعلان کر دیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو چھٹیوں‌ میں‌ مزید توسیع کردیتا۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شفقت محمد کا کہنا تھا کہ کرونا کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا

مشکل فیصلہ تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسینیشن کے بعد اب ہم معمول کے شیڈول پر آجائیں گےْ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بولے کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو مزید چھٹیاں دے دیتا، تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرتیں، تعلیم سے متعلق بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ شفقت محمود کی تقریر کے دوران طلبا نے آن لائن امتحانات لینے کے نعرے لگائے جن کو سُن کر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے یہ ممکن نہیں ہے۔ ملکی سیاسی صورت حال پر محو گفتگو ہوتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جب سیاسی حوالے سے ٹویٹ کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ صرف تعلیم کی بات کریں، نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ ن جیتی تو سب اچھا تھا، ڈسکہ انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح پر واویلا کیا جارہا ہے، اگر مسلم لیگ ن کی پسند کے مطابق فیصلہ ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے۔ شفقت محمود نے پیش گوئی کی کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی، اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد سے سینیٹ کی نشستیں جیتیں گے، گیلانی نہیں حفیظ شیخ کی جیت ہوگی اور سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے جیتے گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *