وزیر اعظم عمران خان کا ڈی جی خان میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ۔۔!! ایک خاتون نے وزیر اعظم عمران خان کو دیکھتے ہی کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

ڈی جی خان ( ویب ڈیسک) آج وزیر اعظم عمران خان نے ڈی جی خان کے قائم قرنطینہ کا دورہ کیا، یہ سینٹر کورونا میں مبتلا افراد کے لیے خصوصی طور پر قائم کیا گیا ہے۔ دورے کے موقع پر لوگوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ ڈیرہ غازیخان کے موقع پر قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹر میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں سے گفتگو کی اور ان سے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔وزیراعظم عمران خان کے دریافت کرنے پر قرنطینہ سینٹر میں موجود خاتون نے وزیراعظم کو فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں بتاتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں بہت اچھی سہولیات دی جارہی ہیں جبکہ ہمارا خیال بھی بہتر طریقے سے رکھا جا رہا ہے۔متاثرہ خاتون کا عمران خان کو سہولیات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر کھانا اور دوائیں بروقت میسر ہیں جبکہ ہمیں صاف ستھرا ماحول اور صاف بستر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہاں پر موجود طبی عملہ اور ڈاکٹر ہمارے ساتھ بہت اچھے طریقے سے پیش آرہے ہیں۔ خاتون کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔ جبکہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کردیا۔ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

Sharing is caring!

Comments are closed.