الحمدللّٰہ الحمدللّٰہ ۔۔!!پاکستان نے کورونا کو مات دے دی۔۔۔ مہلک وباء کے حوالے سے بڑی پیش رفت۔۔۔ڈاکٹرز نے دھماکہ خیز خوشخبری سنا دی

کراچی(ویب ڈیسک) پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان بھی کورونا وائرس سے لڑنے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 1600 ہو گئی ہے جبکہ 19 افراد اس کی وجہ سے جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسی دوران صحافی ارشد وحید چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں

ایک خوشخبری سنائی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے مجھے بتایاہے کہ کرونا پہ کراچی یونیورسٹی کے جمیل الرحمان سنٹر فار جینومکس ریسرچ میں تحقیق سے یہ بڑی پیش رفت سامنے آئی کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کروموسومز چین میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف ہیں، ان کی شدت زیادہ نہیں ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں اس کے اثرات زیادہ شدت اختیار نہیں کریں گے۔یادرہے کہ پاکستان میں اس وقت پر طرف خوف پھیلا ہوا ہے جس کے بعد لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ابھی تک 19 افراد بھی اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے پھیلتے ہوئے کورونا وائر س کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا اور فوج کو طلب کر لیا گیا تھا تا کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے کیونکہ اس کا یہی حل ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے نہ ملیں۔ دوسری جانب پوری قوم ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اورپیرا میڈیل اسٹاف کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ اس مشکل وقت میں انہو ں نے ہی کام کرنا ہے۔لیکن اسی دوران پاکستانی عوام کے لئے ایک خوشخبری آئی ہے جس کے مطابق کستان میں کرونا وائرس کے کروموسومز چین میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف ہیں، ان کی شدت زیادہ نہیں ہے اور یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.