وفاداری۔۔۔ایک سبق آموز تحریر

ایک جگہ پہ ایک باز اور ایک مرغ اکٹھے بیٹھے تھے۔ باز مرغ سے کہنے لگا کہ میں نے تیرے جیسا بے وفا پرندہ نہیں دیکھا۔ تو ایک انڈے میں بند تھا۔ تیرے مالک نے اس وقت سے تیری حفاظت اور خاطر خدمت کی، تجھے زمانے کے سرد و گرم سے بچایا۔ جب تو چوزہ تھا۔

تو تجھے اپنے ہاتھوں سے دانہ کھلایا اور اب تو اسی مالک سے بھاگا پھرتا ہے۔مجھے دیکھ میں آزاد پرندہ تھا، میرے مالک نے مجھے پکڑا تو سخت قیدو بند میں بھوکا پیاسا رہا، مالک نے بہت سختیاں کیں لیکن جب بھی مالک شکار کے پیچھے چھوڑتا ہے تو شکار کو پکڑ کر اسی مالک کے پاس ہی لاتا ہوں۔مرغ کہنے لگا۔تیرا انداز بیان شاندار ہے اور تیری دلیل بھی بہت وزنی لگتی ہے لیکن اگر تو دو باز بھی سیخ پہ ٹنگے ہوئے دیکھ لے تو تیری دلیل دھری کی دھری رہ جائے اور کبھی لوٹ کر مالک کے پاس واپس نہ آئے۔۔۔۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ایک لڑکا فیس بک پر لڑکی کی آئی ڈی بن کے روز لڑکیوں سے باتیں کرتا تھا ایک دن اُس نے ایک لڑکی سے اُس کا واٹسپ نمبر مانگا پھر اُس لڑکی نے بھی اپنا نمبر اُسے دے دیا اُس نے واٹسپ پے ایک جعلی تصویر سینڈ کی اور کہا یہ میری تصویر ہے پھر اُس نے لڑکی سے کہا کہ تم بھی اپنی ایک تصویر میرے پاس سینڈ کرو تو اُس لڑکی نے اُس پے بھروسہ کرکے اپنی تصویر اُس کے پاس سینڈ کردی ایک دن بعد اُس لڑکے نے لڑکی کو فون کیا اور کہامیں لڑکی نہیں ہوں لڑکا ہوں تم سے دوستی کرنے کے لیئے میں نے تم سے جھوٹ بولا وہ لڑکی حیران ہوگئی جسے وہ لڑکی سمجھتی رہی وہ لڑکا نکلا اُس لڑکے نے لڑکی سے کہا اگر تم نے مجھ سے دوستی نہیں کی۔

تو میں تمہارا نمبر اور تمہاری تصور انٹرنیٹ پے بھیج دوں گا وہ لڑکی بہت پریشان ہوگئی اور سوچنے لگی اب میں کیا کروں کچھ دن گزرنے کے بعد اُس لڑکی نے یہ بات اپنی ایک سہلی کو بتائی اُس سہلی نے یہ بات اپنے بھائی کو بتائی اور کہا میری سہلی کی مدد کرو تو اُس کے بھائی نے کہا اپنی سہیلی کو بولو اُس لڑکے سے بات کرے اور اُسے یقین دلائے کہ وہ بھی اُس سے پیار کرتی ہے باقی تم مجھ پے چھوڑ دو اُس کی سہیلی نے لڑکی سے کہا میرے بھائی نے ایسا کہا ہے آپ ایسا کرو وہ آپ کی مدد کرے گا پھر اُس لڑکی نے ایسا ہی کیا اُس سے پیار محبت کی باتیں کرنے لگی پھر ایک ہفتے بعد اُس کی سہلی کے بھائی نے اُس لڑکی سے کہا اب تم اُس لڑکے کو بولو میں تم سے ملنا چاہتی ہوں تو دوسرے دن وہ لڑکی اُس لڑے سے ملنے چلی گئی اور اُس کے پیچھے اُس کے سہیلی کا بھائی اپنے دوستوں کے ساتھ چلا گیا جیسے ہی وہ لڑکا اُسے کے قریب آیا تو اُس کی سہیلی کے بھائی نے اُسے پکڑ کر اتنا مارا کہ اُس نے دوبارہ ایسا کام کرنے سے توبہ کرلی اس طرح وہ لڑکی اس مصیبت سے آزاد ہوگئی دوستوں اس کہانی سے ہمیں دو سبق ملتے ہیں ایک ہمیں بنا سوچے سمجھے کسی پے بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور دوسرا لڑکوں کو لڑکیوں کی آئی ڈی بنانے سے پہلے یہ کہانی ضرور پڑھنی چاہیے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *