عابد باکسر نے اداکارہ نرگس والے واقعہ کی حقیقت بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) کریئر کے دوران جعلی پولیس مقابلوں کے علاوہ مختلف سکینڈلز اور الزامات بھی ان کی ذات کے ساتھ جڑتے رہے۔ سٹیج اداکارہ نرگس کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبریں اور پھر کچھ اختلافات کی بنیاد پر مبینہ طور پر اداکارہ کا سر منڈوانے کا واقعہ مہینوں تک خبروں میں رہا۔

نامور صحافی شاہد اسلم کی بی بی سی کے لیے ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔نرگس کے ساتھ اپنے افیئر کے متعلق بات کرتے ہوئے عابد باکسر نے کہا جب وہ سبزہ زار تھانے میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے تو وہاں نرگس کے خاوند کی ایک کیس میں تفتیش کے دوران اُن سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔انھوں نے کہا کہ ’میں نے نرگس کے بال نہیں منڈوائے تھے مگر ڈانٹا ضرور تھا۔ انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ اس واقعے پر نرگس اور اپنے گھر والوں سے معافی مانگ چکا ہوں اور سنہ 2002 کے بعد سے میرا نرگس سے کوئی رابطہ نہیں ہے‘۔لاہور کے سینیئر کرائم رپورٹر جمیل چشتی کے مطابق ’جب حکومت آپ سے کچھ غلط کام لیتی ہے تو کچھ غلط کام آپ پیسے لے کر اپنے لیے بھی کر لیتے ہیں اور کوئی آپ کو پوچھتا بھی نہیں اور عابد باکسر بھی ایسا ہی ایک کردار تھا۔‘جمیل چشتی نے مزید کہا کہ کیا کبھی کسی نے پوچھا ہے کہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والا عابد باکسر اربوں روپے کا مالک کیسے بنا اور پولیس فورس میں رہتے ہوئے اس کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟

Sharing is caring!

Comments are closed.