اداکار سوشانت سنگھ نے ثانیہ مرزا سے کیا وعدہ کر رکھا تھا ؟ حیران کن انکشاف

نئی دہلی (ویب ڈیسک) خود موت کو گلے لگانے والے بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سشانت کی اس خواہش سے متعلق ٹوئٹر پربتاتے ہوئے گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں ثانیہ نے لکھا کہ

سشانت، تم نے کہا تھا ہم ایک دن ساتھ ٹینس کھیلیں گے ۔ تم زندگی اور قہقہوں سے بھرپور تھے۔ جہاں بھی جاتے تھے مسکراہٹیں بکھیردیتے تھے”۔ڈپریشن کے باعث موت کو گلے لگانے پر بھارتی ٹینس اسٹار نے لکھا کہ ہم جانتے تک نہیں تھے کہ تم اس حد تک دل شکستہ ہو، دنیا تمہاری کمی بہت محسوس کرے گی۔ ثانیہ مرزا نے سشانت کی موت پراپنے جذبات واضح کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لکھتے ہوئے میں کانپ رہی ہوں ، دائمی سکون میں رہو میرے دوست ۔بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پر اپنی زندگی ختم کر لی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔ سشانت سنگھ نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سشانت کی اس خواہش سے متعلق ٹوئٹر پر بتاتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.