انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔!! انتقال کی خبر نے پاکستانی سیاست کو افسردہ کر دیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) سابق صوبائی وزیر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر مصطفی ترین مہلک وائرس کورونا کا شکار ہوکر کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔مصطفیٰ ترین کا تعلق پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے تھا۔سردار مصطفیٰ ترین میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

وہ سول اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھے لیکن کورونا کا مقابلہ کرتے کرتے زندگی کی بازی ہار گئے ۔وزیراعلی بلوچستان نے سردار مصطفی ترین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مٴْلک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 7384 تک پہنچ گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 تک پہنچ گئی۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 3053 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1345 اور اسلام آباد میں 194 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 495 گلگت بلتستان میں 283 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہوگئی۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مٴْلک بھر میں اب تک 2156 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 209 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 نئی اموات سامنے آئیں،سندھ میں 66، پنجاب میں 51، کے پی کے میں 80 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 6 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.