دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی نے معروف مسلمان شخص سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)بل گیٹس کی بیٹی نے معروف مسلمان شخص سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے دنیا کے امیر ترین شخص کی بیٹی جینیفر گیٹس نے باقاعدہ اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔ 23 سالہ جینیفر گیٹس مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نیال نصر سے شادی کریں گی، دونوں نے باقاعدہ منگنی بھی کر لی۔ نیال نصر نے جینیفر کو شادی کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کر لی۔ جینیفر گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ نیال نصر سے شادی کیلئے ایک نہیں لاکھوں مرتبہ ہاں کہتی ہیں۔ وہ نیال نصر کے ساتھ

محبت بھری اور خواشگوار زندگی گزارنے کیلئے بے تاب ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.