جمائما نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دِل جیت لیے! وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ کی تازہ ترین ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اور پہلی اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کوئی بھی موقع ہو، پاکستانیوں کو دل جیتنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی،جمائما گولڈ سمتھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیز سے وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک بار پھر سے پاکستانیوں کے دِل جیت لیے ہیں۔ تفصیلات کے

مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما گولڈ سمتھ کو کچھ پاکستانی لندن کی سڑکوں پر دیکھتے ہی گھیر لیتے ہیں اور جمائما بھی انکے ساتھ ایسے گل مل جاتی ہیں جیسے انکا تعلق بھی پاکستان سے ہو ، پاکستان شہری جمائما گولڈ سمتھ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو پنجاب آتی ہے؟ جس کا جواب جمائما خان اردو میں دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ نہیں! مجھے پنجابی تو نہیں البتہی اردو آتی ہے جس پر سوال کرنے والے پاکستان بھی حیران رہ جاتے ہیں کہ جمائما کس طرح فرفر اردو بول رہی ہیں۔ جمائما کی اس ویڈیو کو معروف یوٹیو ب وی لاگر ملیحہ ہاشمی کی جانب سے بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے ملیحہ ہاشمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’بہت ہی عمدہ! جمائما خان کو پہلی مرتبہ اردو بولتے سنا ہے، جمائما کبھی بھی پاکستانیوں کا دل جیتنا بند نہیں کر سکتیں ‘‘۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما گولڈ سمتھ کو کچھ پاکستانی لندن کی سڑکوں پر دیکھتے ہی گھیر لیتے ہیں اور جمائما بھی انکے ساتھ ایسے گل مل جاتی ہیں جیسے انکا تعلق بھی پاکستان سے ہو۔

Sharing is caring!

Comments are closed.