محمود خان کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی یقینی۔۔۔!!! عاطف خان نے پاکستانی سیاست کو بڑا سرپرائز دیدیا،تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے بغاوت کر دی؟ جانیئے

پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلا بھی طلب کیا گیا۔محمود خان کی جانب سے یہ اجلاس اراکین اسمبلی کو اپنے اعتماد میں لینے کے لئے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے 90 اراکین میں سے60 آئے جبکہ 35

غیر حاضر تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سے تین وزراء عاطف خان،شکیل خان اور شہرام ترکئی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کے بعد یہ اجلاس بلایا گیا جس میں تمام اراکین کو اعتما د میں لیا گیا۔پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کچھ اراکین مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ سکے جبکہ کچھ لوگ دیر سے اطلاع ملنے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔پارٹی ایک پیج پر ہے اور سب ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تین وزراء کو برطرف کئے جانے کا معاملہ کافی سرگرم ہے جس میں سب سے زیادہ ذکر عاطف خان کا کیا جا رہا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ عاطف خان کو بغیر کسی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے جبکہ وہ عمران خان کے سب سے پرانے سپائی ہیں۔ایک نوجوان صحافی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے بچپن میں عاطف خان ہی وہی شخص تھا جو کہ ان کے گاوں میں آ ک عمران خان کا پیغام دیتا تھا اور ان کے پوسٹرلگاتا تھا۔تینوں وزراء کو برطر ف کرنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سے اراکین کے لئے ایک ڈنر کا اہتمام کیا تھا جسے پارلیمانی اجلاس کی شکل دی گئی تھی لیکن اس میں اطلاعات کے مطابق 95 میں سے60 اراکین سے شرکت کی جبکہ 35 ارکان شامل نہ ہو سکے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے نہ آنے کی وجہ اور کچھ نہیں ان کی مصروفیت ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.