یہ شخص کون تھا اور جہاز سے اترتے وقت دلیپ صاحب کو کیا سبق دیا ؟

یہ شخص کون تھا اور جہاز سے اترتے وقت دلیپ صاحب کو کیا سبق دیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار فضل حسین اعوان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔
دلیپ کمار کہتے ہیں “اپنے کیریئر کے عروج پر ایک بار میں جہاز سے سفر کر رہا تھا۔ میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک

بڑی عمر کا بندہ بیٹھا تھا جس نے سادہ سی شرٹ اور
پینٹ پہن رکھی تھی۔ حلیے سے ہی مڈل کلاس، پر اچھا پڑھا لکھا شخص لگ رہا تھا۔ دوسرے مسافر تو شاید مجھے پہچان رہے تھے مگر اس بندے کو تو جیسے میری موجودگی سے کوئی سروکار ہی نہیں تھا۔ وہ اخبار پڑھ رہا تھا۔ کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا اور جب چائے پیش کی گئی تو خاموشی سے اس کی چسکیاں

لینے لگا۔ اس سے گفتگو کی کوشش مِیں مَیں نے اس کی طرف مسکرا کر دیکھا۔ اس شخص نے بھی ازروئے مہربانی واپسی مسکراہٹ دکھائی اور مجھے ہیلو کہا۔ ہماری گفتگو شروع ہو گئی اور میں نے موضوع سینما اور فلم کی طرف موڑ دیا اور اس سے پوچھا۔”آپ فلمیں دیکھتے ہیں؟” اس شخص نے جواب دیا۔ “اوہ بہت کم،کئی سال پہلے ایک فلم دیکھی تھی۔”میں نے بتایا کہ میں فلم انڈسٹری میں کام کرتا ہوں۔وہ شخص جواباً بولا۔”اوہ

بہت خوب۔ آپ کیا کرتے ہو؟””میں اداکار ہوں۔” میں نے جواب دیا۔اس شخص نے سر ہلایا، واہ یہ تو زبردست ہے اور بس گفتگو ختم ہو گئی۔جب ہم لینڈ کر گئے تو میں نے ہاتھ بڑھا کر اس سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا۔”آپ کیساتھ سفر کرنا اچھا لگا۔ ویسے میرا نام دلیپ کمار ہے۔”اس شخص نے مجھ سے مصافحہ کیا اور مسکرایا، آپ کا شکریہ۔ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ میں جے آر ڈی ٹاٹا ہوں(جہانگیر رتن جی دادا بھائی ٹاٹا)… ٹاٹا گروپ آف کمپنیز کا چیئرمین…دلیپ کمار کہتے ہیں اس دن میں نے جانا۔۔۔۔No matter how big you think you are, there is “.”۔(ش س م)

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *