مسلسل کتنے روز بارشیں ہوں گی ؟۔۔شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، محکمہ موسمیات نے تازہ ترین پیشگوئی کردی

مسلسل کتنے روز بارشیں ہوں گی ؟۔۔شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، محکمہ موسمیات نے تازہ ترین پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک

کےساتھ مزید بارش کی توقع تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور

مرطوب رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی بلوچستان،زیریں سندھ ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی توقع ۔ بلوچستان ، سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی توقع ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب

رہا جبکہ محکمہ موسمیات نے 19 جولائی سے لاہور میں اچھی بارشیں برسانے والے نظام کے آنے کی نوید سنا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 19 جولائی سے بارشیں برسانے والے ایک نئے نظام کے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں اچھی بارشیں متوقع ہیں جن کا سلسلہ ممکنہ طور پر تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں

سے عید الاضحی کے دن بارشوں کا سلسلہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس مرتبہ بھی یہی صورت حال برقرار رہنے کی اُمید ہے۔ اس تناظر میں شہر میں صفائی کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جانوروں کی الائشیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ بلدیہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران الائشیں اِدھر اُدھر پھینکنے سے تعفن پھیل سکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان جمیل خاور کا کہنا تھا کہ عید پر شہر میں صفائی کی صورت حال برقرار رکھنے کے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائے ہیں تاہم شہریوں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *