حنا پرویز بٹ کی متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، تنقید کا نہ رُکنے والا سلسلہ شروع

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا ، پاکستان کا ہر سیاستدان، اپنی اپنی پارٹی کے دفاع کے لیے استعمال کر رہا ہے، آئے روز سوشل میڈیا کے استعمال پر پاکستان میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا کو دو طرح سے استعمال کیا جارہا ہے ایک منفی اور

دوسرا مثبت۔ پاکستان میں بہت سی شخصیات میں سے حناء پرویز بٹ کا شمار بھی ان خواتین میں شامل ہوتا ہے جو کہ سوشل میڈیا کو باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں اور اپنا پیغام ریکارڈ کراتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر حیرت انگیز صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جس وقت لیگی خاتون رہنماء حنا پرویز بٹ نے ایک ویڈیو اپ لوگ کی، یہ ویڈیو حناء پرویز بٹ نے قرنطینہ کے دوران اپنے گھر میں ورزش کرتے ہوئے شیئر کی لیکن اس ویڈیو کو انہو ں نے کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیا ۔ لیکن سوشل میڈیا پر موجود لوگوں نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ ہونے سے پہلے سکرین شارٹس کی صورت میں اپنے پاس محفوظ کر لیا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حناء پرویز بٹ نے یہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے فوری بعد ہہی اس لیے ڈیلیٹ کر دی کیونکہ وہ انکے پیچھے شراب کی بوتل پڑی تھی جو شاید ویڈیو میں وہ دکھانا نہیں چاہتی تھیں اور سامنے آنے پر انہوں نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ لیکن اگر حنا پرویز بٹ کے آفیشل ٹوئٹر کو دیکھیں تو انکی پروفائل پک ہی کوئی اور ہے، اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ لیگی خاتون رہنماء کو صرف تنقید کے لیے کیا جا رہا ہے، تاہم یہ ویڈیو اصلی ہے یا نقلی اس حوالے سے حنا بٹ کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا .

Sharing is caring!

Comments are closed.