انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک جانب حکومت اور اپوزیشن کے مابین سخت کشیدگی کا ماحول ہے تو دسری جانب پاکستان تحریک انصا ف کو آج کے روز ایک بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے جب پارٹی کے اہم ترین رہنما اور وزیر اعظم عمران خاں کے قریبی ساتھی اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے صوبائی صدر جعفر شاہ کے انتقال کر گئے، وزیراعظم عمران خان نے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے۔وزیراعظم پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے تعزیتی بیان میں عمران خان نے گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جعفر شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جعفر شاہ پارٹی کا اثاثہ تھے، وہ کافی عرصے سے تحریک انصاف کے لیے متحرک کردار ادا کررہے تھے۔وزیراعظم نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔رپورٹ کے مطابق جعفر شاہ کئی روز سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔تحریک انصاف نے جسٹس ریٹائرڈ جعفر شاہ کو گلگت بلتستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے لیے امیدوار منتخب کیا تھا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ میری کوشش بلاک بنانے کی نہیں، بلاک خود بخود بن جائے گا،شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، پارٹی سے نکالنے کا مجھےکوئی نوٹس نہیں ملا، جب نوٹس ملا تو دیکھوں گا کہ اس کی اخلاقی قانونی حیثیت کیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان صحیح بات کررہے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ میں اسلام کا نعرہ لگایا۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہے تو پھرعمران خان کے ووٹ کو بھی عزت دینی چاہیے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *