خاموشی توڑتے ہی بڑا فیصلہ!نواز شریف نے خواجہ آصف کو بھی جھٹکا دے دیا، پوری (ن)لیگ پریشان

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ آصف علی زرداری کے بارے میں متنازعہ بیان کے بارے میں کوئی صداقت نہیں ہے، مسلم لیگ کے راہنماء خواجہ آصف کی جانب سے متنازعہ بیان کے بارے میں لا علم ہوں، میں نہیں جانتا کہ یہ بیان انھوں نے دیا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا حصہ ہیں اور وہ حصہ رہیں گے ان کے لیے میرے دل میں بڑی عزت ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)زخمی ہے لیکن خواجہ آصف کابیان ان کے علم میں نہیں ہے تاہم ایسا بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنماء خواجہ آصف کا کہنا ہےمجھے آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں، آصف علی زرداری کےبارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی،میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی اور سیاسی منظر نامے کے پیش نظر میں یہ کہوں گا کہ سابق صدر آصف زرادری پر یقین نہ کیا جائے اور مسلم لیگ ن اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی پیروی سے گریز کرے ، ان کا کہنا تھا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں آصف زرداری نے پریقین کر کے مسلم لیگ ن اپنی سیاست کو بھی خطرے میں ڈالے گی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں ،مسلم لیگ (ن) سیاست میں اکیلی ہورہی ہے لیکن یہ الائنس ان کو یکجا نظر آرہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم کیا جا رہا ہے جو کہ کسی کو بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔خیال رہے کہ حکمران جماعت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو منعقد کی گئی تھی جس کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی بنیاد رکھتے ہو ئے اپوزیشن پارٹیز نے حکمران جماعت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلامیہ جاری کیا تھا ، اے پی سی میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی تقریر کی تھی جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے بھی ورچوئل شرکت کی تھی آل پارٹیز کانفرنس کا ایکشن پلان کے مطابق جنوری میں لانگ مارچ کا اعلان، اسٹیبلشمنٹ سے سیاست میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے جبکہ قرار داد جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پڑھ کر سنائی گئی تھی جس میں اکتوبر سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا گیا اور اس اتحاد کو ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا نام دیا گیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *