مداح غم سے نڈھال۔۔!! نامور ٹک ٹاک سٹار اور ماڈل کے حوالے سے افسوسناک خبر

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) معروف بھارتی ٹک ٹاک گرل سیا کاکڑ نے بھی اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق آج بالی وڈ سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی جس کے مطابق بھارتی کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک اور لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہے ۔ٹک ٹاک گرل کے مینیجر ارجن سرین نے انکی موت کی تصدیق کر دی ہے۔سیا کاکڑ کا تمام کام سنبھالنے والے ارجن سرین کا کہنا ہے کہ اس موت کی وجہ انکا ذاتی معاملہ ہے کیونکہ وہ کام بلکل ٹھیک طریقے سے کر رہی تھیں۔گذشتہ رات ان کے ساتھ ایک پراجیکٹ پر بات چیت ہوئی،اس دوران وہ بلکل ٹھیک نظر آ رہی تھیں۔ میں اور میری کمپنی فیم ایکسپرٹس کئی فنکاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں،سریا کاکڑ ایک ذہین لڑکی تھی۔ ٹک ٹاک سٹار کی رہائش گاہ نئی دہلی میں ہے۔۔وہ ٹک ٹاک ، انسٹاگرام ، اسنیپ چیٹ اور یوٹیوب جیسے تمام آن لائن پلیٹ فارمز پر سرگرم رہتی تھیں۔اور اپنے ڈانس ویڈیوز کے سبب مشہور تھی۔ان کے ٹک ٹاک پر ایک ملین سے زائد فالورز تھے جب کہ انسٹاگرام پر بھی ایک لاکھ سے زائد افراد فالو کر رہے تھے۔سیا کاکٹر کے مداحوں نے ان کی اچانک موت پر افسوس اور حیرانگی کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ اپنی ہر ویڈیو میں انتہائی دلکش اور خوش نظر آتی تھیں۔ان کو دیکھ کر لگتا نہیں تھا کہ وہ کبھی بھی اس طرح کا اقدام نہیں اُٹھا سکتیں۔ ان کے ٹک ٹاک پر ایک ملین سے زائد فالورز تھے جب کہ انسٹاگرام پر بھی ایک لاکھ سے زائد افراد فالو کر رہے تھے۔سیا کاکٹر کے مداحوں نے ان کی اچانک موت پر افسوس اور حیرانگی کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ اپنی ہر ویڈیو میں انتہائی دلکش اور خوش نظر آتی تھیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.