گرم موسم میں ٹھنڈی خبر !! تیز ہوائیں اور سخت بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سُنا دی

کراچی( نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان ظاہر کردیا۔گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کی امید کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم جزوی ابر

آلود رہے گا جب کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور کم سے کم درجہ حرارت31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان،اسلام آباد، کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر،اسلام آباد ،بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔منگل کے روز خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کراچی، ٹھٹہ، بدین، ژوب اوربارکھان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بدھ کے روز خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار،گلگت بلتستان،کشمیر اور کراچی میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔جمعرات کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.