سرکاری افسران و ملازمین کیلئے خوشخبری۔۔۔۔ تبدیلی سرکار نے اچانک بڑا اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) بجٹ کا موقع ہو یا کوئی مذہبی تہوار، سرکاری ملازمان کی خواہش ہوتی ہے۔ کہ اُن کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور بونس بھی دیا جائے تاکہ وہ خوشحالی کی زندگی گزار سکیں۔ اب تو تبددیلی سرکار کا ایک بڑا شاندار فیصلہ، سرکاری افسران ملازمان خوشی سے نہال۔

تبدیلی سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا، سیکرٹریٹ کے 774 افسران و ملازمین کو سالانہ 27 کروڑ روپے کا اضافی الاؤنس ملے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ چلانے کے لیے افسران و ملازمین کا لاہور سمیت دیگراضلاع سے جنوبی پنجاب تبادلہ کیا جارہا ہے، حکومت نے سرکاری افسران و ملازمین کو خوش کرنے کے لیے اضافی تنخواہیں بھی منظور کی ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے پیش کردہ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 774 افسران و ملازمین کو سو فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا۔ جس کے لیے سالانہ 27 سے 30 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات آئیں گے، وہ افسران جو پہلے سے سو فیصد ایگزیکٹو الاؤنس لے رہے ہیں۔ انہیں 75 فیصد اور جو یہ الاؤنس پہلے سے نہیں وصول کر رہے انہیں 100 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔ اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس جاری ذرائع کے مطابق یہ ایک الگ بجٹ ہے۔ جس کے لیے کوئی رقم مختص نہیں، یہ بطور سپلمینٹری گرانٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیےدی جارہی ہے۔ محکمہ خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے تین ارب روپے کی رقم مختص ہے، تنخواہیں بھی اس فنڈز سے دی جائیں گی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *