بالآخر کپتان کی محنتیں رنگ لے آئیں ۔۔۔۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر؟ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لانے کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان سے رابطے شروع کردیے ہیں، پاکستان کو وائٹ لسٹ میں آنے کیلئے صرف 7 ووٹ درکار ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 16 فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوگا جس میں پاکستان کا 4 رکنی وفد شرکت کرے گا۔پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر کریں گے، وفدکے دیگر ارکان میں ڈی جی ایف ایم یو بھی شریک ہوں گے۔پاکستانی وفدکے 14 فروری کو پیرس روانہ ہونے کا امکان ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے مستقبل کے بارے میں 19 یا 20 فروری کو فیصلہ کرے گا، دوران اجلاس پاکستان کے وفد سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو چین، ترکی، ملائیشیا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک کا ووٹ حاصل ہے جبکہ گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آنے کےلئے مزید 7 ووٹ درکار ہیں ، پاکستان کو وائٹ لسٹ میں رکھنے کےلئے وزیر اعظم مختلف سربراہان مملکت سے رابطہ کر رہے ہیں، پاکستان کو 3 سے 4 ماہ کےلئے وائٹ لسٹ میں رکھا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر پاکستان مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور وائٹ لسٹ میں آگیا تو اس کے بعد پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مزید 3 ماہ دیے جائیں گے، دوسری صورت میں پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھا جائے گا۔ جبکہ دوسری جناب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کی عمران خان سے بہت امیدیں قائم ہیں،دیار غیر میں محنت مشقت کے ساتھ پیسہ کمانے والے محب وطن پاکستانی حکومت کے نزدیک وی آئی پی کا درجہ رکھتے ہیں،سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا ،ایف بی آر اور نیب کے وہ افسران جو اورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں ملوث پائے گئے ،حکومت ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نبٹے گی۔ پاکستانیوں کی امیدیں ٹوٹنے نہیں دیں گے اور وہ وقت قریب ہے جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں ہو گا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.