لاہور : پاکستان کی مشہور اسٹیج اداکارہ انتقال کر گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و پرفارمر مسکراہٹ خان گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق مسکراہٹ خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں جس کے بعد ان کو فوری طور پر علاج کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے چیک کرنے

کے ان کی موت کی تصدیق کر دی ۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مسکراہٹ خان نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز میں سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا اور پرستاروں سے خوب داد سمیٹی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.