سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی! فی تولہ سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟

کراچی(نیوز ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1909 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے منفی اثرات پاکستان

بھر کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشل مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور 326 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 100 جبکہ دس گرام کی قیمت 96 ہزار 91 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب گلگت بلتسان میں انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، انتہائی اہمیت کے حامل الیکشن 15نومبر کو ہوں گے ۔ اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو الیکشن ہوں گے ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے پر عزم ہیں ، تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کے اقدامات سے مطمئن ہیں ، تاہم تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ الیکشن میں فوج کو طلب کیا جائے ۔دوسری طرف گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے عام انتخابات 2020 کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے درمیان انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ، دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اشتراک عمل کا اعلان وفاقی وزیر امور کشمیراور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسدعباس نقوی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور تحریک انصاف کے سینئرنائب صدر ارشدداد بھی موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت نے طویل مشاورت کے بعد گلگت بلتستان الیکشن میں انتخابی اتحاد کی تشکیل کا باقاعدہ اعلان کردیا ، دونوں جماعتیں مل کر آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی اور حکومت سازی میں بھی شریک ہوں گی ، اس اتحاد میں ایک اور سیاسی جماعت اسلامی تحریک پاکستان کو شامل کرنے کیلئے مزاکرات جاری ہیں امید ہے کہ وہ بھی جلد اس اتحاد کاحصہ ہوں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کے عوام اور وہاں کے جغرافیائی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ون پوائنٹ ایجنڈا یعنیٰ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ پولیٹیکل ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، ہم پر شدید پریشر تھاکہ ہم نے اپنی حیثیت سے بہت کم نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی ہے تاہم ہمارا یہ فیصلہ بھی گلگت بلتستان کے عوام کی خاطر ہے۔ ہم گلگت بلتستان میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد ووحدت ، سی پیک کی بروقت تکمیل اور وہاں کے محروم عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *