شعیب ملک اور حسن علی کے بعد ایک اور کرکٹر بھارتی حسینہ پر دل ہار بیٹھا ، منگنی بھی کر لی ،یہ کون ہے؟تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

سڈنی( نیوز ڈیسک) آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اپنی بھارتی دوست ونی رمن کے ساتھ منگنی کرلی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے نئی اننگز کا آغاز کرلیا، میکسویل نے اپنی بھارتی دوست ونی رمن کے ساتھ منگنی کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میکسویل

اور ونی نے تصویر شیئر کی جس میں ونی رمن منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ونی نے لکھا کہ ’میرے پسندیدہ شخص نے گزشتہ ہفتے مجھ سے شادی کرنے کو کہا۔‘ میکسویل کی منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے لکھا کہ خدا آپ دونوں کو سلامت رکھے مبارک ہو۔ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ بھائی مبارک ہو آپ دونوں بہت اچھی زندگی گزاریں۔ایک اور صارف نے ریمارکس دئیے کہ بھائی مبارک ہو آپ بہت جلد اپنی انجری سے بھی صحت یاب ہوجائیں گے اور ٹیم میں واپس آجائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑی محسن حسن خان، شعیب ملک اور حسن علی بھارتی خواتین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فنڈز کاانتظام جاری ہے، متعلقہ محکموں کو اگلے ہفتے تک فنڈز فراہم کردیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فنڈز کا انتظام جاری ہے، غیرملکی منصوبوں کے غیر استعمال شدہ فنڈز کا ازسر نوتعین کیا جارہاہے،بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے تازہ فنڈز حاصل کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز کورونا وائرس پرقابو پانے کیلئے استعمال کئے جائیں گے ،متعلقہ محکموں کو اگلے ہفتے تک فنڈز فراہم کردیئے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.