جمائما کا ایک ٹویٹ پاکستانیوں کا دل جیت گیا، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمائمہ خاں ایک عقلمند خاتون ہیں جنہوں نے وزیر اعظم عمران خاں سے علیحدگی کے باوجود ہر مشکل وقت میں اُن کا ساتھ نبھا کر مثال قائم کی ہے ۔ عمران خاں اگر آج سیاست میں ہیں توو اس میں جمائمہ خاں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ورنہ عمران خاں سپریم کورٹ سے نااہل ہو چکے ہوتے۔

اب وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے الزام کا بھر پور انداز میں جواب دیا گیاہے جواب بھی ایسے طریقے سے دیا گیا ہے جس میں جمائما نے کچھ کہا بھی نہیں اور بہت کچھ کہہ بھی گئیں جمائما گولڈ سمتھ کے جواب پر پاکستانی بھی میدان میں آگئے اور جمائما خاں سے محبت اور عزت کے رشتے کو واضح کر دیا ۔ایک صارف نے کہا ہے کہ’’ جمائما ہم آپ سے پیار کرتے ہیں‘‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’ہم پاکستانی آپکی بہت عزت کرتے ہیں اور عزت کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا عمران خان سے رشتہ ہے‘‘۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’جمائما ہم آپ کی بہت عزت کرتے ہیں ‘‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’ اللہ کے قوانین کے مطابق جمائما آج بھی عمران خان کی بیوی ہے‘‘۔ ایک صارف تنقیدی الفاظ کے ساتھ بھی میدان میں آئے اور جمائما خان کو مخاتط کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ عمران خان جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا سکتے ہیں تو ایک مذہبی رہنما کے ایک “وکی” کو کوئی اور “وکی” سمجھنے پررائے دینا ٹھیک نہیں ‘‘ْ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.