شرم تو کہیں سو گئی۔۔!!اداکارہ ارمینہ خان کو شرم ناک پیغام بھیجنے پر ان کے شوہرنے حیران کن قدم اٹھا لیا، انجان شخص کو کہیں کا نہ چھوڑا

لاہور(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی نامور اداکارہ کی جانب سے خود کو بھیجے گئے نامناسب پیغام اور اپنے شوہر کی جانب سے دیے گئے کرارے جواب کا اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا۔ جس میں اداکارہ کو بھیجا گیا نامناسب پیغام اور ان کے شوہر کا کرارا جواب واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کیے گئے اسکرین شاٹ میں انجان شخص کا لکھنا تھا کہ ” میں دبئی سے تعلق رکھنے والا ایک بزنس مین ہوں، آپ کی پروفائل دیکھی، آپ بہت خوبصورت ہیں، کورونا کے مسئلے کے ختم ہونے کے بعد میں آپ سے دبئی میں ملنا چاہتا ہوں اور اس ملاقات میں آپ کو خوش کروں گا جس کے عوض میں آپ کو پیسے بھی دوں گا” اداکارہ ارمینہ خان کو بھیجا گیا نامناسب پیغام ان کے شوہر نے پڑھنے کے بعد اس انجان شخص کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” میرا نام فیصل ہے، میں ارمینہ کا شوہر ہوں، میں نے آپ کے پیغامات دیکھے اور آپ کی پروفائل بھی مجھے پسند آئی، میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے کورونا کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، میں کورونا سے متاثر ہوں اور ایک اچھا مسلمان ہوتے ہوئے میں چاہتا ہوں کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کروں، شیخ آپ کیا کہتے ہیں؟ ”اداکارہ ارمینہ نے انجان شخص کا نامناسب پیغام شیئر کرنے سے پہلے اس کا نام مٹا دیا جبکہ باقی پیغام واضح پڑھا جا سکتا ہے۔ پیغام کے ساتھ ہی ارمینہ اپنے شوہر کی جانب سے دیے گئے کرارے جواب پر انکی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور اپنے شوہر کی پیغام کے شروع میں تعریف کر دی

Sharing is caring!

Comments are closed.