مبارک ہو۔۔مبارک ہو۔۔!! عمران خان اور خاتون اول کے حوالے سے بڑی خوشخبری، وہ خبر سُنا دی گئی جس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم اور انکی فیملی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور انکی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد انکا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا

جس کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے، جبکہ پورے وزیراعظم ہاؤس کو روٹیشن میں ڈس انفیکٹ کیا جاتای ہے، فیصل عیدی نے وزیراعظم کو کورونا فنڈ کیلئے چیک دیا تھا لیکن انکا ٹیسٹ مازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ اس بات کی تسلی ہوسکے کہ انہیں تو وائرس نے متاثر نہیں کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوروناکی تشخیص کیلئے اپنا ٹیسٹ کروائیں گے،وزیراعظم کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو بطور ذمہ دار وزیراعظم اور بطور ذمہ داری شہری مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ممکن ہے کہ ہم نے جو اندازہ لگایا ہے ہم اس کے نزدیک پہنچ جائیں گے، کل 17 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، آج اموات کی تعداد192ہے۔لیکن ہمیں اپنے بزرگوں اور بچوں کیلئے احتیاط کرنی ہوگی۔ہمیں موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں ہم سمارٹ لاک ڈاؤن کریں گے اور کاروبار زندگی بھی چلائیں گے۔اس کے لیے اسٹریٹجی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی رضا مندی سے میں اعلان کرتا ہوں کہ آپ سے بات بھی ہوئی ہے، ہم نے سنا کہ آپ کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو بطور ذمہ دار وزیراعظم اور بطور ذمہ داری شہری مجھے اس پر خوشی ہے کہ آپ اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.