کورونا وائرس کی دوا تیار…24سے48گھنٹوں میں مریض صحت یاب ہو جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے ایک سائنسدان نے کورونا وائرس ختم کرنے کیلئے دوائی تیار کر لی، اینکر پرسن اسامہ غازی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی موناش کے سائنسدان ڈاکٹر وائکسٹاف نے کورونا وائس کو 48 گھنٹے میں ختم کرنے کیلئے دوائی تیار کر لی ہے۔ سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبارٹری میں اس دوائی کاکامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔

یقینی طور پر یہ دوائی 24 گھنٹوں سے 48 گھنٹوں میں کورونا کو ختم کردے گی۔ اسامہ غازی کا کہنا ہے کہ یہ خبر آسٹریلیا کے نیوز پیپرز اور ٹیلی ویژنز پر بھی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دوائی جِلد کی بیماری اور سر کی جووٴں کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے۔ اس دوا کا نام آئی ویرمیکٹین ہے۔اسامہ غازی کا کہنا ہے اس دوائی کے دیگر اثرات کم ہونے کے باعث بھی انٹرنیشنلی استعمال کی اجازت ہے۔ اس سے قبل ملیریا کی دوائی سے علاج کیا جا رہا تھا ، لیکن ملیریا کی دوائی کافی وقت لیتی ہے ۔ تاہم اب دریافت کی جانے والی دوائی کی صرف ایک خوارک سے ہی کورونا مر جائے گا۔ ویکسئین کو آتے چھ ماہ سے 18 ماہ لگ سکتے ہیں ۔ تاہم آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دواآئی ویرمیکٹین پر ایک ماہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسامہ غازی کا کہنا ہے کہ آسٹرلیا میں اس طرح سے کوئی خبر زیر گردش نہیں ہوتی اس میں حقیقت نظر آتے ہیں اگر خبر غلط ہوئی تو سائنسدانوں کیخلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی حقیقی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی ۔ جبکہ چین، امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے جلد ویکسین بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،لیکن ویکسین تیار کرنے کی حتمی تاریخ کا باقائدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.