کرونا وائرس اور 20 مار چ سے پھر شدید بارشیں ۔۔۔یا اللہ رحم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) لوگوں کو اُمید تھی کہ اب موسم میں بہتری آئے گی موسم گرم ہوگا تو کورونا وائرس کا اثر بھی کم ہو گا مگر بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، 20 مارچ کو ایران سے آنے والا مغربی نظام ملک بھر میں بارشیں برسائے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں دوبارہ سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم ایران کے راستے 20 مارچ تک بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی نظام ملک بھر میں اپنے اثرات دکھائے گا، 20 مارچ کو ایران سے آنے والا نظام ملک بھر میں بارش برسائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی میں بھی بادل جم کر برسیں گے جس سے موسم کسی حد تک سرد ہو جائے گا۔ حال ہی میں ختم ہونے والے بارشوں کے سسٹم کے باعث شمالی پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم کافی حد تک سرد ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ماہرین موسمیات نے گزشتہ برس مون سون کے سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے بعد ہی پیشن گوئی کی تھی کہ ملک میں رواں موسم سرما طویل ہو سکتا ہے۔ جبکہ موسم سرما کی شدت بھی زیادہ ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، جو درست ثابت ہوئی۔ دسمبر کے ماہ میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ توڑ سردی پڑی، جبکہ جنوری کے ماہ سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے تاحال سردی کی شدت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل کا مہینہ بہتر گزرنے کی اُمید ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.