سابق کرکٹر اور ہیڈکوچ ڈین جونز کو جب ہارٹ اٹیک ہوا تو کس نامور کھلاڑی نے ان کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر بریٹ لی نے ہارٹ اٹیک کے دوران ڈین جونز کی جان بچانے کے لیے بھر پور کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے

تو اس وقت بریٹ لی ڈین جونز کے ساتھ ہی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اب تک کے تمام سیزنز کا حصہ رہنے والے ڈین جونز بھارتی شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ڈین جونز بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کمنٹری کے لیے ممبئی میں موجود تھے جبکہ ان کے ہمراہ ایک اور سابقہ آسٹریلوی کھلاڑی بریٹ لی بھی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتھی کمنٹیٹر بریٹ لی ڈین جونز کے ساتھ ہی موجود تھے اور دونوں نے ایک ساتھ ناشتہ بھی کیا تھا۔ جب ڈین جونز کو جان لیوا ہارٹ اٹیک آیا تو بریٹ لی نے سی پی آر طریقے کی مدد سے ڈین جونز کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈینو کی موت کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے، جبکہ کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا جارہا ہے۔ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے تو اس وقت بریٹ لی ڈین جونز کے ساتھ ہی موجود تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *