سونے کی قیمت میں اچانک بڑی تبدیلی

لاہور (نیوز ڈیسک ) عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 1784 ڈالر کا ہے۔ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں آج ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت

میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 110350 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 607 روپےکا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 1784 ڈالر کا ہے۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ سے پی ٹی آئی 7827 ووٹوں کیساتھ میدان مارچکی، احسن اقبال، جاوید لطیف، عطا تارڑ نے آر او کو یرغمال بنا رکھا ہے، الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی انتخابی نتائج روکنے کے لئے درخواست آئی ہے، ہر ہارنے والا اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لئے اس طرح کے الزمات لگاتا ہے، جن پولنگ سٹیشنز کے نتائج تاخیر کا شکار تھے، ان کے رزلٹ واٹس ایپ پر آر او کو موصول ہوچکے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نتائج کے مطابق اپنے ٹویٹ پر قائم ہوں، آر او آفس میں لیگی لیڈر شپ یرغمال بناکر بیٹھی ہے، وہ اپنے من پسند نتائج لینا چاہتے ہیں، الیکشن کمشن اور آر او قانون کے مطابق فیصلہ کریں، الیکشن قواعد کی خلاف ورزی ہوئی، قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پریذائیڈنگ افسران نے نتائج لیٹ کیوں کیے ؟ کسی کے دباو میں نہ آئیں، لیگی قیادت کا یہاں کوئی کام نہیں۔ دوسری جانب شہباز گل نے سمجاجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور ان کے پاپا کے بیانیے کو شکست ہوئی، پی ٹی آئی این اے 75 کا الیکشن 7827 ووٹوں سے جیت چکی، جب بدعنوانی، ریاست مخالف بیانیہ دیں گے تو ہار آپ کا مقدر ہوگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *