افسوسناک خبر! معروف بھارتی کرکٹر 250 فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق، بھارتی سمیت پوری دنیا میں موجود مداح افسردہ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے معروف کرکٹر 250 فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے ہیں جس پر مہندرا سنگھ دھونی، شیکھر دھون، کیدر جادھیو اور دیگر کرکٹرز نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجی ٹرافی کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی

شیکھر گولی 250 فٹ گہری کھائی میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئے، وہ دوستوں کے ساتھ ٹریکنگ کرنے گئے تھے۔یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ناسک ضلع میں پیش آیا جہاں وہ کچھ دوسوں کے ساتھ ناسک کے اگت پوری ہل سٹیشن پر ٹریکنگ کیلئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر توازن بگڑنے کے سبب شیکھر گولی کھائی میں گرے، اگت پوری پولیس تھانے کے ایک افسر کے مطابق ان کی لاش بدھ کی صبح 10 بجے ملی جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ گولی نے دو فرسٹ کلاس میچز کھیلے، وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور لیگ سپنر تھے جبکہ مہاراشٹرا کرکٹ ٹیم کے معاون کوچ بھی تھے اور فی الحال انڈر 23 ٹیم کے فٹنس ٹرینر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ شیکھر گولی مہاراشٹرا کرکٹ میں ایک بڑا نام تھا، بطور کوچ اور فٹنس ٹرینر انہوں نے کافی نام کمایا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، کیدار جادھو اور شیکھر دھون جیسے کرکٹرز انہیں اچھی طرح جانتے تھے اور ان سب نے ان کی حادثاتی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *