اداکارہ نور بخاری کے گھر خوشیوں کا سماں ، چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع

لاہور( نیوز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہنے والی اداکارہ نور بخاری کا اصل نام سارہ ہے، وہ لاہور میں 1982ء میں پیدا ہوئیں اور شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے سے پہلے ان کا شمار ملک کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔ اب داکارہ نور بخاری کے حوالے سے اہم خبر آئی ہے اور اداکارہ نور بخاری نے

زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لی ہیں، پاکستانی اداکارہ نے کل اپنی اڑتسویں سالگرہ اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ منائی، اس موقع پر انکے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہنےوالی اداکارہ نور بخاری کا اصل نام سارہ ہے، وہ لاہور میں 1982ء میں پیدا ہوئیں، گزشتہ روز نور بخاری نے اپنے اڑتسیویں سالگرہ منائی، اس موقع پر خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے۔ چاہنے والوں کی طرف سے نور بخاری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ خیال رہے کہ نور بخاری نے 2008 میں وکرم نامی بھارتی بزنس مین کے ساتھ دبئی میں شادی کر لی جو کہ 2 سال ہی چلی اور 2010 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ، اس کے بعد نور بخاری نے فاروق مینگل سے شادی کی جو کہ بدقسمتی سے زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی، اس کے بعد نور نے عون چوہدری سے شادی کی جس میں سے دونوں کی ایک بیٹی ہے یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی، اس کے بعد نور بخاری نے پاکستان کے مایہ ناز سنگر ولی حامد خان سے شادی کی لیکن یہ شادی بھی 2 سال بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی، اب ذرائع یہ کہتے ہیں کہ نور بخاری نے ایک مرتبہ پھر اپنے تیسرے شوہر اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہددری سے دوبارہ شادی کر لی ہے لیکن ابھی تک نور بخاری یا پھر عون چوہدری کی جانب سے اس شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.