عید الاضحیٰ سے 1 ہفتہ قبل شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند! حکومت نے ایک اور فیصلہ کر لیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ ، عید الاضحیٰ سے ایک ہفتہ شاپنگ مالز اور مارکیٹیوں کو بند رکھنے پر غور شروع، اس حوالے سے تجویز وفاق کو ارسال کر دی گئی، وفاق کی منظوری کے بعد پنجاب میں فیصلہ نافذالعمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ سے

قبل گہما گہمی اور لوگوں کی لاپرواہیوں کو مد نظررکھتے پنجاب حکومت نے وفاق کو تجویزدی ہے کہ پچیس جولائی سے لاہور کے بازار اور شاپنگ مالزکوعید کے تینوں دنوں تک بند کر دیا جائے تاکہ عید کے قریب بازاروں میں ہونے والے ممکنہ رش، گہما گہمی کو روکا جا سکے ، اس طرح کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی، اس تجویز پر وفاق نے بھی سوچ بیچار شروع کر دیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاق کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔دوسری جانب لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی شہریوں کی لاپرواہی، صوبائی دارلحکومت میں کورونا ایک بار پھر سے بپھرنے لگا، انتطامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر سے لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد عرصہ دراز کے بعد شہر میں معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئے، تاہم شہریوں اور تاجر برادری کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں شروع کر دی گئیں ہیں جس میں ایک ہی دن میں شہر میں پھر سے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انتطامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کو فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ مریضوں کی تعداد میں خاطر کواہ کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ سیمپلنگ میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اب سڑکوں پر موجود ہر قسم کی رکاوٹ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد شہری آرام سے سفر کر سکتے ہیں، لیکن اب ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انتظامیہ نے لاہور میں ایک مرتبہ پھر سے لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا ہے جس کے بعد 6 علاقون کو شارٹ لسٹڈ کر لیا گیا ہے، نام سامنے نہیں آسکے، دوسری جانب ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں اقبال ٹاؤن کو ایک مرتبہ پھر سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، جبکہ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکمل اقبال ٹاؤن میں لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا صرف ہنزہ بلاک اورایک بلاک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جن میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، پاکستان میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار ہو چکی ہے، 1 لاکھ 32 ہزار مریض اب تک موذی مرض کو شکست دے چکے ہیں، جبکہ پاکستان میں ٹوٹل آج تک 4 ہزار 7 سو باسٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.