بارشیں ہی بارشیں۔۔!! محکمہ موسمیات نے مون سون کے چوتھے اسپیل کی پیشگوئی کردی، کن کن شہروں میں بارش ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور گردونواح میں دوتین دن گرمی اورحبس کے بعد اچانک صبح سویرے مون سون کے بادل آئے اور برسنا شروع ہو گئے، بارش سے موسم خوشگوار ہوچکا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جڑواں شہروں میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے بادل پہلے صبح سویرے اسلام آباد

میں چھائے اور پھر راولپنڈی کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ایسے برسے کہ ہرطرف جل تھل ہوگیا، موسلادھاربارش کے باعث گرمی کا زورٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، اسلام آباد اور کشمیر کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ زیریں سندھ میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد ، کشمیر اور زیریں سندھ کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش : پنجاب : سیالکوٹ (سٹی 40، ایئر پورٹ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 15، چکلالہ 02)، اسلام آباد ( زیرو پوائنٹ 12، ایئر پورٹ 12، گولڑہ 10، سید پور 02)، گوجرانوالہ 13، گجرات 02، سندھ: مٹھی 17، چھور 04، بدین 01، خیبر پختونخوا: کاکول میں06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی 47،دالبندین ، چلاس اور دادومیں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!