ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ شادی کے خواہشمندوں کی چیخیں نکل گئیں

ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ شادی کے خواہشمندوں کی چیخیں نکل گئیں۔

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونا اتنا زیادہ مہنگا ہوگیا کہ شادی کے خواہشمندوں کی چیخیں نکل جائیں۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے ساتھ 99 ہزار 623 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے سے 1931 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کو فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ 500نئی گاڑیاں تھانوں کو دی جائیں گی،47گاڑیاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی،24گاڑیاں ایلیٹ فورس کوملیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکار وسائل فراہم کئے ہیں ، پنجاب پولیس کو عوام کی امنگوں کے مطابق ڈلیور کرنا ہو گا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے وفاقی وزراء کے ساتھ مشاورت کے بعد پولیس کو اپوزیشن کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا ٹاسک دے دیا گیا ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزراء نے وزیراعلی ہاؤس میں عثمان بزدار سے میٹنگ کی گئی ، جس میں یہ بات کی گئی کہ اپوزیشن کی تحریک سے کس طرح نمٹا جائے، وزیر اعلی پنجاب سے اس ملاقات میں یہ طے کیا گیا اور پولیس کو اس بات کا ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ اب اپوزیشن کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، جہاں کہیں اونچ نیچ ہو تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، اور ان کو پکڑ کر اند ر کردیں ،حکومت کے اس رویہ سےاپوزیشن کی تحریک کومزید جلتی پرتیل کا کام ہوسکتا ہے ، آج وزیر اعظم نے تقریر میں بھی کہا کہ اپوزیشن کو وی آئی پی جیل نہیں ملے گی ان کو عام جیلوں میں بھیجا جائے گا ۔دوسری طرف مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ڈیڑھ ملین لوگوں کو سڑکوں پر نکالے گی، گوجرانوالہ میں تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا،جلسوں کے بعد فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا،اگر مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تو یہ اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہوگی ، جلسے کی تعداد تو میڈیا بتائے گا،اس کے بعد فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا، ان جلسوں سے ہی معلوم ہوجائے گا ، عمران خان توکہتا تھا کہ میں ایک ملین لوگوں کو اسلام آباد لے کر جاؤں گا لیکن وہ سکڑ کر25 ہزار رہ گئے تھے، جب کہ پی ڈی ایم سڑکوں پر ڈیڑھ ملین لوگوں کو نکالے گی ، اور آپ دیکھیں جب لاہور، کراچی، پشاور کوئٹہ سے قافلے چلیں گے، اس وقت تعداد کا بھی معلوم ہوجائے گا ، تاہم اگر مریم نواز کو گوجرانوالہ جلسے سے قبل گرفتار کیا گیا تو پھر تحریک کامیاب ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *