قریبی ساتھی نے عمران کو کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے تھوڑے پیسے لے کر ان کو چھوڑ دو، معاف کر دوں،آخری عمر میں ہے خوار مت کرو۔انہوں نے کیا جواب دیا؟ حیرت انگیز انکشاف

کراچی(آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پیہے ہیں، راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی ہے مولانا صاحب وہاں نہ آئیں تو بہتر ہیں، شہباز شریف لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آج زرداری اور بلاول کی سیاست مختلف ہے،  میں نے عمران کو کہا کہ تھوڑے پیسے لے کر ان کو چھوڑ دو معاف کر دوں، آخری عمر میں


ہے خوار مت کرو۔انہوں نے انکارکردیا، عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے، ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے۔کراچی میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی ہے مولانا صاحب وہاں نہ آئیں تو بہتر ہیں، شہباز شریف لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آج زرداری اور بلاول کی سیاست مختلف ہے، آج شہباز شریف کی اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے جب کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا ہے جس میں سب کا پتہ چل گیا ہے یہ لوگ ملک میں افراتفری سے گریز کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی پر قابو اور معیشت کو صحیح ڈگر پر عمران خان لایا ہے، عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے، ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے،5 افراد کو عمران خان این آر او دے دیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں مسافروں کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی ہے۔ جناح ٹرین کے ساتھ اکنامی کوچز بھی لگائی جائیں گی، 15 اکتوبر کو جناح ٹرین کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا شروع ہونا کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہوگی۔ ریلوے قوم کا سستا ترین سفر ہے، ریلوے کی آمدنی میں بہتری آئی ہے۔ میں ریلوے اور عمران خان کو جوابدہ ہوں کسی اور کو نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ میں بھی چین جا رہا ہوں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.