ایمن خان نے تو منیب بٹ سے شادی کر لی مگر۔۔۔ منال خان نے کس سے شادی کرنے کا کہہ دیا؟مداحوں کی بے چینی بڑھ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ ماںل خان کا کہنا ہےکہ ابھی شادی کا نہیں سوچا، لیکن اگر مجھے بھی منیب بٹ کی طرح ایک اچھا اور کئرنگ لڑکا مل جائے تو 3 سے 4 سال بعد میں بھی شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں گی۔ تفصیلات سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹا گرام پر مشہور گلوکارہ آئمہ

بیگ کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے منال خان کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے ایک لڑکا ہونا چاہیئےجب ایک اچھا سا لڑکا مل جائے گا تو میں بھی شادی کر لونگی، اور ہمارے بچے بھی ہونگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے منال خان نے اپنی زندگی کی بہت سے باتیں مداحوں کو بتائیں اور ساتھ ہی شادی کے حوالے سے بھی تمام جوابات دیے۔لائیو سیشن کے دوران منال خان اپنے بہنوئی منیب بٹ کی تعریفیں کرتی نہ تھکیں،منال کا کہنا تھا کہ مجھے بھی بالکل منیب جیسے لڑکے کی تلاش ہے، منیب جیسے لڑکے کو ڈھونڈنا مشکل ہے کیونکہ اس طرح کے لڑکے اب ہر جگہ موجود تو ہوتے نہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ میری ابھی شادی کی عمر نہیں ہے اگر مجھے اچھا لڑکا مل گیا تو میں اس سے 3 سے 4 سال کے بعد شادی کرلونگی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق پشماندہ علاقوں طبقوں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے مریضوں اورمستحق افراد کی امداد کو شفاف اور تیز رفتار بنانے کیلئے جدید سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز میں بیت المال کے جدید سافٹ وئیرسسٹم کا افتتاح کیا۔ پاکستان بیت المال اور وزارت صحت کے اشتراک سے شروع کیے گئے منصوبے کے ذریعے مریضوں کو علاج کیلئے امدادی رقوم کمپیوٹرائزڈ طریقے سے تیز تر اور شفاف انداز میں فراہم کی جاسکیں گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.