سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر: اب 28 نہیں 33 نہیں بلکہ ۔۔۔۔عمر کی حد میں کتنا اضافہ کردیا گیا؟ جان کر ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کردیا گیا، اب 43 سال تک کی عمر کے افراد سرکاری ملازمت کیلئے اہل ہوں گے۔بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 30 سال تھی لیکن اب بلوچستان حکومت نے اس میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب

سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمر کی بالائی حد میں 13 سال کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمت کیلئے اہل ہوں گے۔ عمر کی یہ بالائی حد 23 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی سرکاری ملازمت کیلئے بھرتی کی بالائی عمر میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 43 سال کیا تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ایچ ایف ہاکی اکیڈمیز کے پلان کو بے حد پسند کیا ، وہ کسی ادارے کیساتھ کھڑے ہوں تومایوسی ختم ہوجاتی ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل شروع کردیا ہے ، پی ایچ ایف کی آئندہ کانگریس میں فیڈریشن آئین میں ترامیم کریں گے۔ آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کا وفد دوبارہ وزیر اعظم سے ملے گا، وزیراعظم نے ہاکی کی بحالی کیلئے تمام تجاویز کو سراہا اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ مانگی ہے۔سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ایچ ایف ہاکی اکیڈمیز کے پلان کو بے حد پسند کیا ، اکیڈمی پلان کے تحت صوبوں میں سکول آف ایکسی لینس بنیں گے اور ریجنل اکیڈمی کوڈسٹرکٹ سطح پر اکیڈمیز سپورٹ کریں گی۔ ہاکی کے تمام مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے ، وزیراعظم کسی ادارے کیساتھ کھڑے ہوں تومایوسی ختم ہوجاتی ہے، اس ملاقات کے بعد ہاکی کا بہترین دور آنے والا ہے ، ہاکی لیگ کی تیاریاں جاری ہیں جلدقوم کوخوشخبری دیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *