مقبول ترین ڈرامہ ’’ نادانیاں‘‘ کے نامور اداکار وینٹی لیٹر پر منتقل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) سینیئرٹی وی آرٹسٹ مرزا شاہی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اداکارکے بھتیجے محمد حسن شاہی نے نجی ٹی وی نیوز چینل کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرزا شاہی گذشتہ 2 روزسے اسپتال میں داخل ہیں۔

حسن نے بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کے بعد انہیں بدھ کی صبح وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا کیونکہ ان کے آکسیجن کی سطح مسلسل کم ہو رہی تھی۔ مرزا شاہی کے بھتیجے کے مطابق اداکار کی اہلیہ اور بیٹی کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کی وجہ سے دونوں قرنطینہ میں ہیں۔ مرزا شاہی کی اہلیہ بھی گزشتہ ایک سال سے بستر علالت پر ہیں۔ گزشتہ روزاداکار یاسرنوازنے انسٹاپوسٹ میں مرزا شاہی کے زیرعلاج ہونے سے متعلق بتایا تھا۔ یاسرنےلکھا ” برائے مہربانی مرزا شاہی صاحب کے لیے دُعا کریں ، ان کی حالت تشویشناک ہے اورآپ سب کی دعاوں کی ضرورت ہے”۔ مرزا شاہی نے یاسر نواز کی پروڈکشن میں بنائے جانے والے کامیڈی ڈرامہ “نادانیاں ” میں کام کیا تھا ، اس کے علاوہ معروف ڈرامے “قدوسی صاحب کی بیوہ” میں بھی مرزا شاہی کا کردار خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس سے قبل دسمبر 2018 میں مرزا شاہی کے انتقال کر جانے کی جھوٹی اطلاعات زیرگردش رہیں جس کے بعد انہوں نے ویڈیوبیان میں پُرمزاح انداز میں بتایا تھا کہ ابھی میں زندہ ہوں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.