سکیورٹی اہلکار کا شہزادہ ولیم سے ہاتھ ملا کراستقبال،کیٹ میڈلٹن کو سلیوٹ پیش منظر دیکھ کر برطانوی شہزادی بھی پیچھے نہ رہیں جانتے ہیں فوری طور پر کیا کام کردیا؟

اسلام آباد (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے گرلز ہائی سکول اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں شاہی جوڑے نے سکول کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن گاڑی سے اترے تو وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے


شہزادہ ولیم کو سیلوٹ پیش کیا۔ جس پر شہزادہ ولیم نے سکیورٹی اہلکار سے مصافحہ کیا۔سکیورٹی اہلکار نے کیٹ میڈلٹن کو دیکھ کر انہیں بھی سیلوٹ پیش کیا جبکہ کیٹ میڈلٹن نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا جس پر اہلکار نے کیٹ میڈلٹن سے بھی مصافحہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن گرلز ہائی سکول میں بچیوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے سکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ کیا، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے سکول کے مختلف حصے دیکھے۔سکول انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو سکول سے متعلق بریفنگ بھی دی، شاہی جوڑے کو پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بریف کیا گیا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔2006 کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔ برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور طبی عملہ بھی سکیورٹی ٹیم کا حصہ ہے۔شاہی جوڑے کے ہمراہ ان کے محافظ اور 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان آئے ہیں۔ پانچ روزہ دورے کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ۔ برطانوی شاہی جوڑا کل چترال جائے گا جہاں وہ مقامی افراد سے بھی ملے گا اور شمالی علاقہ جات کے پرفضا مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.