ملزم عابد بیچارہ غریب آدمی ہے ، مجھے تو لگ رہا ہے کہ ۔۔۔۔۔سی سی پی او لاہور نے تو حد ہی کردی ، سانحہ موٹروے کے مجرم کے حوالے سے ایسا بیان کہ آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک) سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا ہے کہ موٹر وے سانحہ کا مرکزی ملزم بنیادی طور پر ایک غریب آدمی ہے اور لگ یہی رہا ہے کہ وہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے خوف سے روپوش ہے مگر وہ زیادہ دیر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، اسے یقین ہونا چاہیے کہ اب

موجودہ حکومت میں پولیس مقابلوں کی بجائے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہو چکا ہے اگر وہ گرفتاری دیدے تو اسے پولیس مقابلے میں پار نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کا کیس عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس امر کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے کمرہ میں پریس کانفرنس سے قبل صحافیوں کے ایک گروپ سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔سی سی پی او لاہو ر عمر شیخ نے کہا کہ میری اب وزیر اطلاعات نے زبان بندی کر دی ہے جس کے باعث میں اس کیس پر کوئی گفتگو نہیں کروں گا۔اب جس ایشو پر بھی بات ہو گی صرف لائیو گفتگو کیا کروں گا۔ جنوبی پنجاب میں کارکردگی دکھانے کی بنیاد پر مجھے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے چن کر سی سی پی او لاہور تعینات کروایا میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔انہوں نے کہا کہ نیب دفتر پر چڑھائی کرنے والے لیگی کارکنوں پر ata7 لگی ہے تو وہ میرے خلاف شور ڈال رہے ہیں یہ دفعہ قانون کی روشنی میں لگی ہے۔ جنوبی پنجاب میں بڑے جرائم نہیں ہوتے نا فراڈ ہوتے ہیں وہاں زیادہ تر کیسز عورتوں سے متعلقہ ہوتے ہیں۔قوم دیکھے گی کہ لاہور کو جرائم سے پاک کر دیں گے اور خصوصاً ایسے درندے جو خواتین،معصوم بچوں،بچیوں کے ساتھ ظلم کرتے ہیں انہیں نشان عبرت بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو پولیس اہلکار یا افسر جرائم میں ملوث ہیں یہ سابق ادوار کی پیدا وار ہیں ایسے پولیس والوں کے لئے لاہو ر کی حدود میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.