کہاں سے لاو گے ایسا لیڈر۔۔۔ کورونا وائرس کی وبا اور عوام کا دکھ ،وزیراعظم عمران خان رو پڑے ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں 121مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر5ہزار 837ہو گئی ہے ۔ایسی صورتحال میں وزیراعظم عمران خان دہری پریشانی کا شکار ہیں جس کا اظہار وہ کئی بار کر چکے ہیں۔

ایک جانب کورونا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاون جاری رکھنا ضروری ہے تودوسری جانب لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں پاکستانی معیشت اور غریب عوام کو ہونے والا شدید نقصان ہے ۔حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے لاک ڈاﺅن میں 30اپریل تک توسیع کردی ہے تاہم کاروباری طبقے نے کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ علماءکی جانب سے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرانے اور نما تراویح مساجد میں پڑھنے کا اظہار کیا جا رہا ہے ،ایسی صورتحال میں وزیراعظم کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔ نجی نیوز چینل پبلک نیوز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور رو رہے ہیں ،عمران خان سر پکڑ کر انتہائی افسردہ انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔پبلک نیوز کے مطابق کورونا کی وبا اور عوام کا دکھ کے باعث وزیراعظم عمران خان رو پڑے جس کی ویڈیو آخر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ مؤخر کردیا گیا۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روڈ میپ لانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری میڈیکل سامان پر ٹیکس کی چھوٹ اور مرغزار چڑیا گھر کا انتظام وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیرات کے شعبے میں آسانیاں فراہم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خاں کی ہدایت پر آرڈیننس لایا جارہا ہے‘ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ افراط زر کو کنٹرول کرنے اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر آرڈیننس میں ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنک کرنے والے افراد کے لئے سخت سزائیں تجویز کی گئیں ہیں۔ اب نیچے ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.