‘‘ انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ پاکستانی صحافت کا جنازہ نکل گیا، صابر شاکر نے پاکستانیوں کے ہوش اُڑا کر رکھ دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں اس وقت بے شمار نجی ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں جن پر سینکڑوں کی تعداد میں اینکر پرسنز اور تجزیہ کار اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں کتنے افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں؟ صابر شاکر نے “انکشاف” کرکے عوام کے ہاتھوں کے طوطے اڑا دیے ۔

تفصیلات کے مطابق صابر شاکر نے یوٹیوب پر اپلوڈ ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اب تک 60 ہزار ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں سے 5 لاکھ مثبت ہیں؛اس طرح شرح بنتی ہے 5 فیصد، جی ہاں، 5 فیصد اگرچہ صابر شاکر کی زبان پھسل گئی انہوں نے 5000 کہنا تھا لیکن 5 لاکھ کہہ دیا، صابر شاکر نے تجزیہ کرکے ویڈیو تو اپلوڈ کردی لیکن اپلوڈنگ سے پہلے انہوں نے اپنی ویڈیو سننے کی زحمت ہی نہیں کی تاکہ غلطیاں دور کرکے کانٹ چھانٹ کی جاسکے جس پر صابر شاکر کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ حساب کتاب سن کر تو جابر بن حیان کی روح کانپ اٹھی ہوگی، کسی نے کہا کہ آئندہ ریاضی کا نوبل انعام صابر شاکر کو ہی دیا جائے رائے وحید کھرل نے اس ویڈیو پر کہا کہ اس حساب کتاب کو سننے کے بعد بس اتنا ہی کہنا بنتا ہے ایسی صحافت پہ انا للہ وانا الیہ رجعون ۔۔معروف صحافی رضوان رضی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جناب صابر شاکر کو ریاضی کے نوبل پرائز کے لئے نامزد کیا جائے اور اس پرائز کی پیکنگ کا خالی ڈبہ چوہدری غلام حسین صاحب کو دیا جائے۔ جابر بن حیان کی ایسی کی تیسی ایک صارف نے کہا کہ شاکر صابر اور ایک بھٹی ہے ان کی تعلیم قابلیت ان کی زبان سے پڑھی جاتی ہے اشرف شاداب نے کہا کہ ویسے صابر شاکر کو ایسی کیا افتاد آن پڑی تھی اتنی تفصیل سے اعدادوشمار بتانے کی؟

Sharing is caring!

Comments are closed.