بہترین اور موثر ترین : کورونا وائرس کی ویکسین تیار ، کب مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کو یقین ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انسانی آزمائشوں نے امید افزا نتائج ظاہر کئے ہیں جیسا کہ آکسفورڈ ٹیم کو معلوم ہوا کہ ان کا انجیکشن وائرس کے خلاف ڈبل پروٹیکشن فراہم کرسکتا ہے۔

ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیز ون ٹرائلز میں رضاکاروں سے لئے گئے خون کے نمونوں سے ہوا کہ اس ویکسین نے جسم کو اینٹی باڈیز اور ٹی سیل بنانے کے لئے متحرک کردیا۔ جسم کے مدافعتی ردعمل میں ٹی سیلز مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ یہ مرکب ’امید ہے کہ لوگوں کو محفوظ رکھے گا‘۔ چیئرمین برکشائر ریسرچ ایتھکس کمیٹی، ڈیوڈ کارپینٹر، جنہوں نے آکسفورڈ ٹرائل کی منظوری دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین ٹیم ’بالکل ٹریک پر‘ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حتمی تاریخ نہیں رکھ سکتا، چیزیں غلط ہوسکتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک بڑی فارما کمپنی کے ساتھ کام کر تے ہوئے وہ ویکسین ستمبر تک کافی حد تک دستیاب ہوسکتی ہے اور یہی وہ ہدف ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین برکشائر ریسرچ ایتھکس کمیٹی، ڈیوڈ کارپینٹر، جنہوں نے آکسفورڈ ٹرائل کی منظوری دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین ٹیم ’بالکل ٹریک پر‘ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حتمی تاریخ نہیں رکھ سکتا، چیزیں غلط ہوسکتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک بڑی فارما کمپنی کے ساتھ کام کر تے ہوئے وہ ویکسین ستمبر تک کافی حد تک دستیاب ہوسکتی ہے اور یہی وہ ہدف ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *