ایک آدمی نے مٹی کھود کر گڑھے میں کیلا اور انڈہ رکھا چند دنوں بعد وہاں کیا ہوا؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں موجود ایک شخص جس نے اپنے گھر کی عقبی جانب سبزیوں کی کیاری بنا رکھی تھی وہاں ٹماٹر اگانے کا ارادہ کیا اور ٹماٹر کا پودا لگانے سے قبل اس نے 10فٹ گہرا گڑھا کھود کر اس میں ایک انـڈا اور کیلا رکھ کر اس کو 7فٹ تک مٹی سے بھر دیا اس کے بعد

ٹماٹر کا پودا لگایا گیا۔ حیرت انگیز طور پر انڈے اور کیلے کو بطور کھاد استعمال کرنے پر اس جگہ لگائے گئے ٹماٹر کے پودوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس برطانوی شخص کا کہنا ہے کہ یہ اشیاء ثابت رکھنے کا یہ فائدہ ہے کہ جب ٹماٹر کی نشوونما ہوگی تو اس کی جڑیں کیلے کو مضبوطی سے پکڑنے کے ساتھ انڈے سے غذائیت پائیں گی۔انڈے کے چھلکے سے پودے کو کیلشیم ملے گا جس سے اس کی جڑیں مضبوط ہوں گی جس سے پودامضبوط ہوگا اور بیماری سے دور رہے گا۔اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی کھاد ہے جس سے پودے کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور اس کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب میکسیکو میں ایک 23 سالہ خاتون ایک عمارت کی چھٹی منزل سے یوگا پوز کے دوران تصویر لینے کی کوشش میں نیچے جاگری۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریاست کے علاقے سان پیڈرو کی ایک عمارت کی چھٹی منزل سے 80 فٹ نیچے گری اور ایسا اس وقت ہوا جب وہ بالکونی کی چھت سے الٹی لٹک گئی اور ہاتھوں سے کسی چیز کو پکڑا بھی نہیں۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ خاتون اس پوز میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے لیے تصویر لینا چاہتی تھی، وہ کوشش تو کامیاب نہیں ہوئی بلکہ وہ نیچے جاگری مگر کرشماتی طور پر زندہ بھی بچ گئی اگرچہ وہ زندہ تو بچ گئیں مگر ہاتھوں، پیروں، کولہے اور سر کے فریکچر کا سامنا ہوا، مجموعی طور پر 110 ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *