اللہ تیرا شکر!! کپتان ایک بار پھر سرخرو۔۔۔ فرانس، اٹلی اور کینیڈا کے بعد ایک اور ترقی یافتہ ملک نے پاکستان کے اہم ترین شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کپتان ایک بار پھر سرخرو۔ ترقی یافتہ ملک نے پاکستان کے اہم ترین شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ تھائی لینڈ اورکینیڈانے پاکستان میں توانائی اورپٹرولیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان

سے گلوبل پاور سائنرجی تھائی لینڈ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفد نے توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ وفاقی وزیر نے وفدکو توانائی کے شعبہ میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سب مل کر کاروباری اداروں کو 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی پالیسی سے توانائی کے شعبہ میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی نیلامی کے عمل سے ہر قسم کی شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور قیمتوں میں کمی کی صورت میں بجلی کے صارفین کو سہولت بھی میسر آئے گی۔دریں اثنا معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے ملاقات کی جس میں پٹرولیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ معاو ن خصوصی ندیم بابرنے کہاکہ پاکستان تیل و گیس کے شعبے میں کینیڈا کے تجربے اور مہارت سے سیکھ سکتا ہے ۔ ندیم بابر نے کہاکہ کاروبار کیلئے سازگار ماحول کی دستیابی سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں جن سے کینیڈین سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ندیم بابر نے کہاکہ سستی توانائی کے حصول اور انرجی مکس میں بہتری کیلئے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو ترقی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہی ہے ۔ وینڈی گلمور نے کہاکہ متعدد کینیڈین کمپنیاں پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہیں۔کینیڈین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.